14 دسمبر 2013 - 20:30
بنگلادیش میں بحران شدت پر ۲۱ افراد جانبحق

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے سینئر لیڈر عبدالقادر ملا کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ملک میں جاری گڑبڑ میں اب تک اکیس افراد مارے جاچکے ہیں

ابنا: بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے سینئر لیڈر عبدالقادر ملا کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ملک میں جاری گڑبڑ میں اب تک اکیس افراد مارے جاچکے ہیں۔ جمعرات کو حکومت بنگلادیش نے جماعت اسلامی کے سينئر لیڈر عبدالقادر ملا کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں فسادات بھڑک اٹھے۔ اطلاعات ہیں کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شہر پابنا میں ایک وزیر کے گھر کو نذر آتش کردیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں گڑبڑ پھیلنے کے بعد عبوری وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے حزب اختلاف کی سربراہ خالدہ ضیا پر جماعت اسلامی کی حمایت اور تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔ جماعت اسلامی نے آج پورے ملک میں عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہڑتال عبدالقادر ملا کی پھانسی پر احتجاج کرنے کےلئے بلائي گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲